27 نومبر 2013 - 20:30
برلوسکونی نا اہل قرار

اٹلي کي سينٹ نے سابق وزير اعظم برلوسکوني کو سينٹ کي رکنيت کے لئے نا اہل قراردے ديا ہے۔

ابنا: سينٹ نے يہ فيصلہ ملک کي اعلي عدالت کي جانب سے برلوسکوني کو مالي بدعنواني ميں ملوث ہونے کے الزام ميں سنائي گئي سزا کے بعد کيا ہے ۔ سينٹ کے اس فيصلے کے بعد برلوسکوني کا انيس سالہ پارليماني کيرير ختم ہوگيا ہے۔  اس طرح اب برلوسکوني کو پارليماني تحفظ بھي حاصل نہيں رہے گا۔ان پر ميڈياسيٹ کمپني سے مربوط معاملات اور مالي بدعنواني کے الزام ميں مقدمہ چلايا گيا تھا۔۔ اٹلي کے سابق وزير اعظم برلوسکوني نے اپنے خلاف سينٹ کے فيصلے سے قبل سينٹروں سے کہا تھا کہ وہ اس سلسلے ميں نظر ثاني کريں۔برلوسکوني نے بدھ کو سينٹ کے اجلاس سے قبل روم کے مشہور اسکوائر پر عدالتي فيصلے کے خلاف ايک اجتماع سے خطاب کيا۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈيموکريسي کے لئے سوگ کا دن ہے۔ بدھ کو ہي جس وقت اطالوي سينٹ برلوسکوني کو سينٹ سے نکالنے کے فيصلے کے لئے ووٹنگ کررہي تھي ان کے حاميوں کي ايک خاصي تعداد نے سينٹ کے باہر بھي احتجاج کيا۔ سينٹ کي انتخابي کونسل نے دوماہ قبل ہي جب برلوسکوني کے خلاف عدالت کا فيصلہ آيا تھا سنيٹ سے ان کي رکنيت ختم کرنے کا مطالبہ کرديا تھا۔......./169